جناب فاطمہ زہراء(س) کی ولادت اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میرے والد اللہ کے رسول اور تمام انبیاء کے سردار اور میرے شوہر تمام وصیوں کے سردار ہیں اور میرے دونوںبیٹے تمام اولاد انبیاء کے سردار ہیں''. پھر آپ نے ان چاروں خواتین کو نام بنام سلام کیا اور انہوں نے بھی ہنستے ہوئے جواب دیا ،آپ کی ولادت پر جو نور ظاہر ہوا ، حورانِ جنت اور اہل آسمان نے ایسا نور کبھی نہیں دیکھا تھا ، ان خواتین نے حضرت خدیجہ سے کہا !''اپنی پاک و پاکیزہ ا ور مبارک نسل کی ماںکو اپنی گود میں لو ''. آپ نے بڑی خوشی سے اپنی بیٹی کو آغوش میںلیا اور ان کے منہ کو اپنی چھاتی سے لگایا جس سے پاک دودھ جاری ہو گیا ، آپ ایک دن میں ایک ماہ کے بڑھتی تھیں ، اور ایک ماہ میں ایک سال کے ہوجاتی تھیں . آپ کے اسمائے گرامی: یونس بن ظبیان فرماتے ہیں کہ امام صادق نے فرمایا کہ خدا کے ہاںفاطمہ کے نو نام ہیں: ١۔فاطمہ ، ٢۔صدّیقہ ، ٣۔مبارکہ ، ٤۔طاہرہ ، ٥۔زکیہ ، ٦۔راضیه ، ٧۔محدّثہ ، ٨۔مرضیہ ، ٩۔زہرا . پھر آپ نے فرمایا ! '' فطمت من الشّر''آپ ہر برائی اور شر سے جدا اور دور رکھی گئی ہیں پھر آپ ن...